اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کے مچل مارش ورلڈکپ سے باہر، میکسویل انجری کا شکار

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پرغیر معینہ مدت کیلئے ورلڈکپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ سٹیج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں موجود تقریباً تمام ٹیمیں اپنے آدھے سے زیادہ میچز کھیل چکی ہیں۔

ایسے موقع پر جب تمام ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جان مار رہی ہیں وہیں آسٹریلیا کو مچل مارش کی صورت میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آسٹریلوی آل راونڈر اچانک ٹیم چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر آسٹریلیا واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ مچل مارش کی واپسی کی معلومات بھی تاحال نہیں ہیں۔

دوسری طرف نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل بھی انجری کا شکار ہیں۔ وہ کنکشن کے باعث ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے