اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ 2023 ‘سنچریوں کا ورلڈکپ’ بن گیا، ریکارڈ کی بھرمار

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ میں سنچریوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ورلڈکپ 2023 میں اب تک 32 میچز میں 25 سنچریاں بن چکی ہیں۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کئی ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں۔ میگا ایونٹ میں اب بھی 16 میچز باقی ہیں جس میں مزید نئے ریکارڈز بننے کی امید ہے۔

ان میں سے ایک ریکارڈ سنچریوں کا ہے، 1975 سے اب تک اس ورلڈکپ میں پہلے 10 میچز میں سب سے زیادہ سنچریاں داغی جا چکی ہیں۔ رواں سال میگا ایونٹ کے صرف پہلے 10 میچز میں 12 سنچریز بنائی گئیں۔

ورلڈکپ 2023 کے پہلے دس میچز میں سنچریاں بنانے والے نمایاں بلے بازوں میں ڈیون کونوائے، رچن روندرا، کوئنٹن ڈی کوک، وین ڈر ڈیوسن، عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور روہت شرما شامل ہیں۔

2019 کے ورلڈکپ کی بات کی جائے تو ٹورنامنٹ کے اختتام تک 31 سنچریاں بنائی گئی تھیں جبکہ 2015 ورلڈکپ میں مجموعی سنچریوں کی تعداد 39 رہی تھی۔ اس میگا ایونٹ میں اب تک 25 سنچریز صرف 32 میچز میں ہی مکمل ہوچکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے