02 Nov 2023
(لاہور نیوز) ڈالر کی اڑان برقرار رہنے کے باعث روپے کی پھر سے بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا،واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 52 ہزار 608 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔