اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی ٹیم نے ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور تیر رفتار نصف سنچری مکمل کی جبکہ کپتان ٹیمبا باووما، ہین رچ اور ایڈن مارکرم نے بھی 1، 1 چھکا لگایا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بلے بازوں نے 15 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔

ورلڈکپ 2023 کے اب تک ہونے والے میچز میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے عالمی ورلڈکپ کے تمام میچز میں 76 چھکے مارے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے