اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انسداد سموگ کیلئے ایکشن کی تیاری شروع، ڈیوٹیاں تفویض

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لینے کی تیاری شروع کردی گئی۔

انسداد سموگ کے لیے ایڈمنسٹریٹر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ڈیوٹیاں لگا دیں۔

ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر کے 8 زونز میں 48 انفورسمنٹ انسپکٹرز، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہی میں کارروائیاں کریں گے،داتا گنج بخش زون میں 9، راوی 6، سمن آباد 5 اور علامہ اقبال زون میں 7 افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گلبرگ زون میں 7، نشتر 6، شالیمار 5 اور عزیز بھٹی زون میں 3 افسران تعینات کیے گئے ہیں،انفورسمنٹ انسپکٹرز کوڑا جلانے اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ  سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر فوری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے