اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم کے مشوروں کے مطابق باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا: وسیم جونیئر

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا۔

بنگلورو آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ  نسیم شاہ نے جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی باؤلنگ کرنی ہے، نسیم شاہ کے مفید مشورے سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو بھی فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میگا  ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو  پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، شاہین آفریدی نے نئی بال سے اچھی باؤلنگ کی، شاہین کی عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے بعد میں میرے لئے وکٹ لینا آسان ہوگیا، پارٹنرشپ میں باؤلنگ کر رہے ہیں کامبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔

وسیم جونیئر کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی، مختلف کنڈیشنز میں باؤلنگ کرکے اچھا تجربہ مل رہا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے