اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میانداد کو تھپڑ مارنے کا الزام، راشد لطیف نے صحافی کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دور کے عظیم کرکٹراورسابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کو کبھی تھپڑ نہیں مارا اورنہ ہی ان کے سامنے کبھی آواز بلند کی۔

صحافی کی جانب سے عائد الزام پر راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر اپنا تفصیلی بیان اور ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس ’پی جے میر‘ کو بھیجنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جاوید بھائی نہ صرف کرکٹ کے لیجنڈ ہیں بلکہ وہ پاکستان کے قومی ہیرو اور قابل احترام  ہیں، مجھے ان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کرکٹ کا ادارہ ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں ان کو والد جتنی عزت دیتا ہوں ۔

 

راشد لطیف  کا کہنا ہے کہ پی جے میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں مجھ پربے بنیاد الزام لگایاہے کہ میں نے 1993 میں جاوید میانداد کو تھپڑ مارا تھا، یہ انتہائی غلط  بات ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے اس حوالے سے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے پی جے میرکو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ پی جے میر میرے اور جاوید میاں داد کے بارے میں کیے جانے والے فضول تبصروں سے متعلق  چودہ روز میں غیر مشروط معافی مانگیں یا عدالتی کارروائی بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی پی جے میر نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کے بعد راشد لطیف نے جاوید میانداد کو تھپڑ مار دیا تھا، جب میں وہاں پہنچا تو جاوید بھائی باہر بیٹھے ہوئے تھے جس پر مجھے بہت افسوس ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے