اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کتنے رنز سے لازمی جیتنا ہوگا؟

02 Nov 2023
02 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا میچ ہفتےکو نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے جس میں پاکستان کا جیتنا ضروری ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچ کھیلنے ہیں۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتےکو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلےگا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچ جیتنا ضروری ہیں جب کہ اگرنیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچ  ہار جائے تو  وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلےکے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ہفتے کو  بنگلورو میں ہونے والے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر  لے جائےگی۔

بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی

تاہم  بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے