02 Nov 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شریک پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے مقابلے کیلئے کولکتہ سے بنگلورو پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج بنگلورو میں آرام کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلا میچ 4 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اب تک قومی ٹیم 7 میں سے صرف 3 ہی میچز جیت پائی ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنے کےلیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنا لازمی ہیں۔