اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل بارے بڑی پیشگوئی

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ میں بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ہو گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ سٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ گروپ سٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہو گا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے