اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی واقعات کے ذمہ داران کے علاوہ ہر کسی سے بات چیت ہو سکتی ہے: رانا ثنا

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کے علاوہ ہر کسی سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب تک نو مئی واقعات سے بری نہیں ہوتے ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات درست ہیں تو انہیں سزا ہونی چاہئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زرداری صاحب کو 16 ماہ کی حکومت میں بڑے قریب سے دیکھا ہے، آصف زرداری موقع محل کے مطابق کام کرنے والے سیاست دان ہیں، آصف زرداری الیکشن تک تقریریں، جلسے بھی کریں گے، آصف زرداری کا الیکشن کے بعد معاملہ فہمی کرنے میں کافی پازیٹو رجحان ہے، آصف زرداری کو اگر نواز شریف سے ملاقات مفاد میں لگے گی تو ضرور ملیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر آصف زرداری کو لگا ملاقات مفاد میں نہیں تو ملاقات نہیں کریں گے، میری ذاتی رائے ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مل کر الیکشن نہیں لڑنا چاہئے، مسلم لیگ ن کو اپنے منشور پر الیکشن لڑنا چاہئے، میرا نہیں خیال نواز شریف کی زرداری سے ملاقات سیاسی طور پر سوٹ کرے گی، نواز شریف نے کہا ہے سب مل کر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اگر جس حیثیت میں بھی مینڈیٹ ملتا ہے تو احترام کرنا چاہئے، پارٹی میں رائے موجود ہے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب لینا چاہئے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے، لاہور میں آرمی ہاؤس کو آگ لگائی گئی، آرمی ہاؤس میں کیمپ آفس بھی تھا، کیمپ آفس میں ملک کے دفاع کے حوالے سے حساس معلومات تھیں، کیا آرمی ہاؤس کو جلانے والوں کا کیس عام عدالت میں چلے گا؟ شہدا کی یادگاروں پر ڈنڈے، جوتے برسائے گئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ان کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل نہیں ہونا تو پھر آرمی ایکٹ 1952ء سے موجود ہے تو پھر کس لئے موجود ہے؟ سپریم کورٹ کا ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کا بینچ ہے، اس مائنڈ سیٹ نے آئین کو ری رائٹ کیا، مسلم لیگ (ن) نہیں سارے ججز اور تمام بار ایسوسی ایشنز کہہ رہی ہیں انہوں نے آئین ہی ری رائٹ کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا انہوں نے صرف نو مئی کو ذہن میں رکھ کر کلبھوشن یادیو تک کو ریلیف فراہم کر دیا ہے، ٹو ون ڈی میں1967ء میں ترمیم ہوئی ہے، ٹو ون ڈی بار بار چیلنج ہوا ہے، ایک لارجر بینچ جب فیصلہ کر دے تو نیچے کسی بینچ کا انحراف بنتا ہی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے