اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی ری کنڈکٹرنگ مکمل کر لی

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹو/کے تھری- این کے آئی سرکٹ اور کے ٹو/کے تھری- جامشورو سرکٹ 1 کی ری کنڈکٹرنگ کا کام مکمل کر لیا۔

این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور کے مطابق 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹو/کے تھری-این کے آئی سرکٹ (17.98 کلومیٹر) اور کے ٹو/کے تھری-جامشورو سرکٹ 1 (6.37 کلومیٹر) کی ری کنڈکٹرنگ کا کام مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا ہے۔

مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے انرجائز کر دیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی ری کنڈکٹرنگ کا کام 50 روز میں مکمل کیا گیا ہے جو کہ 75 دن کے کنٹریکٹ کی تکمیل کی مدت سے 25 دن کم ہے۔

اس دوران انجام دی جانے والی اہم سرگرمیوں میں 24.35 کلومیٹر طویل پرانے اور خستہ حال کنڈکٹر کی تبدیلی اور ری کنڈکٹرنگ، 71 ٹاورز پر پرانے، خراب ہارڈ ویئر اور انسولیٹرز کی تبدیلی، 24.51 کلومیٹر طویل شیلڈ وائر کی تبدیلی اور 24.94 کلومیٹر طویل آپٹیکل گراؤنڈ وائر (OPGW) کی تنصیب شامل ہے۔

اس کے علاوہ 06 ٹاورز کی بنیادیں رکھنے اور تعمیر کا کام اور 04 پرانے ٹاورز کو گرانے کا کام بھی مکمل کیا گیا، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اہم ترین منصوبے کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے