کھیل
ذکا اشرف پر مختلف جانب سے تنقید ،''پروفیسر حفیظ ''چیئرمین پی سی بی کے دفاع میں کھڑے ہوگئے
01 Nov 2023
01 Nov 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی ٹیم بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مکمل آزادی دی تھی۔
اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف نے ٹیم کے انتخاب کے لیے مینجمنٹ کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔