اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عبدالرزاق کی چیئرمین پی سی بی پر تنقید ،سابق کرکٹر کا ذکا اشرف کیخلاف انوکھا بیان

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر عبد الرزاق نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین صرف پروٹوکول کیلئے بنتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں عبدالرزاق  کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف 2011 میں پی سی بی کے چیئرمین بنے تو انہیں مزہ لگ گیا، ذکا اشرف پچھلے 11، 12  سال سے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی کوشش کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ذکا اشرف نے چیئرمین بنتے ہی کرکٹرز کو ساتھ شامل کیا کیونکہ ان کی اپنی رائے نہیں ہے، ذکااشرف آفیشل میٹنگز میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں بولتے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی اس سے اچھے کھلاڑی موجود نہیں تھے، ایک یا دو کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہمیشہ ہی ہوتی ہے، اس ٹیم میں عماد وسیم ہوتے تو پاکستان کیلئے بہت اچھا ہوتا، پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ہلکی ٹیموں اور بڑی ٹیموں کے ساتھ مختلف ہوتی ہے، یہ اچھی ٹیم کی نشانی نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے