اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یہ الیکشن ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لڑنا ہے: شہباز شریف

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل عنصر محمود نے الگ الگ ملاقات کی۔

احسان الحق باجوہ نے پارٹی صدر سے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، احسان الحق باجوہ اور عنصر محمود نے شہباز شریف کو 21 اکتوبر کے تاریخی اجتماع پر مبارک دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا، پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لڑنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ معیشت بحال کرنی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، معاشی بحالی اور ملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر عنصر محمود نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آپ کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے