اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا موٹاپا ہی ہمیشہ طبی مسائل کی وجہ بنتا ہے؟ماہرین کی واضح تحقیق جاری

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے موٹاپا ہمیشہ طبی مسائل کی وجہ بنے ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ موٹے تو ضرور ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے مقابلے میں وہ زیادہ تندرست ہوتے ہیں ،ایسے لوگ باڈی ماس انڈیکس سکور کے لحاظ سے موٹے شمار ہوتے ہیں لیکن ان میں موٹاپے سے وابستہ کوئی بھی طبی مسئلہ یا پیچیدگی نہیں ہوتی جیسے کہ شوگر کی بیماری، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیطس یا دل کی بیماری وغیرہ۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ صحت مند موٹاپے کا تعلق کئی عناصر پر ہوتا ہے جیسے مختلف غذاؤں، طرز زندگی، نسلی اور جینیاتی تفریق وغیرہ۔ایشیائی آبادیوں میں ایسی آبادی موجود ہے جہاں صحت مند موٹاپا 2 فیصد سے 5 فیصد تک کم ہے،کچھ آبادی بڑی مقدار میں چربی پر مشتمل جسمانی مادے کے باوجود مختلف بیماریوں سے بہتر طور پر محفوظ ہوتے ہیں۔

تحقیق کے ماہر پروفیسر بلوہر نے یہ بھی بتایا کہ صحت مند موٹاپا بہت سی پری مینوپاز خواتین میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے ایسے لوگوں کے لیے بھی وزن کے انتظام کے پروگراموں پر زور دیا جو پروفائل کے مطابق فِٹ ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے