اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بنگلا دیش مقابلہ،سٹیڈیم میں نوجوانوں نے فلسطینی پرچم لہرا دیا

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرادیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اور تصویر میں 3 افراد کو ایک میز پر چڑھ کر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کے سلسلے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب گرفتار کیے گئے شائقین کرکٹ کا تعلق بنگلادیش سے ہے یا بھارت سے ؟ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے اس احتجاج کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کا انتخاب کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے