اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے جائیدادوں کی نیلامی، تخمینہ لگانے والی کمپنی کو ٹینڈر جاری

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے جائیدادوں کی ممکنہ نجکاری کے معاملے پر تخمینہ لگانے والی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی منظور شدہ ویلیو ایٹر کمپنی کو ٹینڈر جاری کیا گیا۔ ملک بھر میں کھربوں کی پراپرٹیز مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنے کے بعد نیلام کی جا سکیں گی۔ 30 سے زائد کمرشل جائیدادوں کی قدر جاننے کیلئے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔

پی آئی اے کی جائیدادوں کی تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی قیمت کا اندازہ لگانا معمول کی کارروائی ہوتی ہے، دیگر کارپوریٹ اداروں کی طرح ہر دو تین برس بعد تخمینہ لگوایا جاتا ہے جس سے کمرشل بنیادوں پر ادارے کی بیلنس شیٹ بہتر ہوتی ہے۔

دنیا نیوز/لاہور نیوز نے قومی ایئر لائن کی قیمتی کمرشل اراضی کی تفصیلات حاصل کر لیں جس کے مطابق ملک بھر میں موجود پی آئی اے کی کھربوں روپے کی پراپرٹیز میں 8 پراپرٹیز کراچی سمیت سندھ میں موجود ہیں۔ کراچی سیلز آفس ایونیو سینٹر 35 ہزار 414 مربع فٹ کورڈ ایریا پر مشتمل ہے۔ پنجاب میں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 4 قیمتی پراپرٹیز موجود ہیں۔ ایجرٹن روڈ لاہور میں پی آئی اے سیلز آفس کی 4600 مربع گز کی عمارت موجود ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، سکردو، گلگت، مظفر آباد وغیرہ میں بھی 8 قیمتی پراپرٹیز ہیں۔ اسلام آباد جناح ایونیو میں پی آئی اے سیلز آفس 1200 مربع گز جبکہ بلو ایریا میں ہیڈ کوارٹر 4608 مربع گز پر مشتمل ہے۔

قومی ادارے پی آئی اے کی کے پی میں 6 جبکہ بلوچستان میں بھی 4 قیمتی پراپرٹیز موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے