اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو 358 رنز کا ہدف

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہورنیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر اکرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز کپتان ٹمبا باووما 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ آخری اوور میں 351 کے مجموعی سکور پراس وقت  گری جب ڈیوڈ میلر 53 رنز بنا کر جیمز نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے