اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ’’لاہور قلندرز‘‘ ہیں: ہرشا بھوگلے

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسائل کا ذمہ دار لاہور قلندرز کو قرار دے دیا۔

کرکٹ کی نامور ویب سائٹ کرک بز کو انٹرویو میں ہرشا بھوگلے نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں کافی بااثر ہے، جس کی وجہ سے تنازعات جنم لے رہے ہیں، آپ دیکھ رہے ہیں کہ قیادت کا شور کہاں سے آرہا ہے۔

بھوگلے نے بطور کپتان شاہین آفریدی کے انتخاب پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انجریز کی وجہ سے قیادت ان کیلئے بوجھ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کپتان کے طور پر شاہین آفریدی کا نام بہت زیادہ لیا جاتا رہا ہے، وہ لاہور قلندرز کو ٹائٹل بھی جتوا چکے ہیں، جس نے انکی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا لیکن انکی انجریز تشویش کا باعث ہیں۔

ہرشا بھوگلے نے سوال اٹھایا کہ کیا ہوگا اگر پاکستان اگلے تینوں میچوں میں جیت جاتا ہے، نیوزی لینڈ کی فتح، اچانک پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے، کیا یہ بابر کو ایک اچھا کپتان بنا دے گا اور شاہین دعویدار نہیں رہیں گے؟

دوسری جانب ورلڈکپ میں مسلسل 4 شکستوں کے بعد قومی ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے جبکہ سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے اور نیوزی لینڈ کی ہار کی دعا کرنا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے