اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کی عام انتخابات کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع کردی۔

مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایک فارم کا اجراء کیا ہے، ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہش مند 10 نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کروا سکتے ہیں، ن لیگ کی قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کے لئے دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کی ٹکٹ کے خواہشمند کو ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

مخصوص نشست کے لئے نامزد امیدواروں کو دو لاکھ روپے اضافی بھی جمع کروانے ہوں گے، درخواست بمعہ بینک ڈرافٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور  سیکرٹریٹ بذریعہ کوریئر یا خود جمع کروانا ہو گی، پارٹی ٹکٹ کی فیس کے لئے کراس چیک قابل قبول نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کے حصول ٹکٹ فارم میں اقرار نامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

درخواست گزار کو قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا لازمی ہے، پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا ہوگی، مرکزی اور صوبائی قیادت کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، جماعتی سرگرمیوں کے ساتھ ن لیگ کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی، فارم میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے معیارات پر بھی پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اقرار نامہ فارم میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار قانون کی کسی نااہلیت کی زد میں نہ آتا ہو، فارم میں بحالی جمہوریت کے لئے امیدوار کی خدمات کی تفصیل کا اندراج بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سابقہ انتخابی کارکردگی، حلقہ، پوزیشن اور پارٹی کی بھی تفصیلات دینا ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے