اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ماضی کی کارکردگی کو انتخابی بیانیہ بنایا جائے گا، مسلم لیگ ن نواز شریف کے سابقہ ادوار میں بنائے جانے والے منصوبوں کی بنیاد پر میدان میں اترے گی، نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنما انتخابی مہم کے دوران اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سب سے پہلے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور تیار کروایا جائے گا، منشور کے اعلان کے بعد پارلیمانی بورڈ بنا کر ٹکٹوں کی تقسیم کی جائے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد نواز شریف انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب کرینگے۔

 لیگی ذرائع  کے مطابق قیادت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو مکمل نظرانداز کرتے ہوئے ان سے کوئی بات چیت نہ کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا ہے، 9 مئی کے ذمہ داروں کے ساتھ کسی قسم کی سیاسی مفاہمت سے مکمل گریز کرنے پر بھی پارٹی قیادت نے اتفاق کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران نواز شریف نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی کے تمام تر اشاریوں کے باوجود ہمیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، پہلے غلام اسحاق، پھر مشرف نے کام نہیں کرنے دیا، اگر ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا۔

قائد مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی خلوص دل اور صاف نیت سے ملک کی خدمت کرنا چاہ رہے ہیں،  اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالیں گے۔

 اجلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا بھی  فیصلہ ہوا ہے، پارٹی کی جنرل کونسل سے اہم فیصلوں کی توثیق کرائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے