اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے 2 روز قبل اغواء ہونے والے طالبعلم کو بازیاب کروا لیا

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(لاہور نیوز) 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کی حدود سے اغوا ہونے والے طالب علم کو پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے۔

اغوا کار سکول کے سامنے سے طالب علم کو زبردستی کار میں بٹھا کر لے گئے تھے، ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او ستوکتلہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا، اغوا کاروں نے طالبعلم پر تشدد بھی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر 2 روز قبل طالب علم کے اغواء کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان طالبعلم کو زبردستی کار میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اس کی مدد کیلئے قریب آنے والے افراد کو اسلحہ دکھا کر ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔

مغوی طالبعلم کافی دیر تک مزاحمت کرتا رہا تاہم پولیس موقع پر نہیں پہنچی، اسلحے کے خوف سے قریب موجود شہری بھی اس کے قریب نہ آئے، لاہور پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے