اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دل کی رپورٹ تسلی بخش، 6 نومبر کو لال حویلی منتقل ہو جاؤنگا: شیخ رشید

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دل کی رپورٹ آ گئی جس کا اعلان شیخ رشید نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ الحمد اللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے، میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزئین و آرئش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاؤں گا، میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 نومبر کو انشاءاللہ لال حویلی میں موجود ہونگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا 80 فیصد سامان ، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد بھی واپس کر دیے جائیں گے، میں اعتزازاحسن ، سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردارعبدلرزاق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12کیسوں میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا۔ سب کا شکریہ ادا کرنے انکے گھر جاؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے