اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ سری لنکا میچ میں بارش کی پیشگوئی، بابرالیون کیلئے ایک اور امید

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح کے ساتھ زخموں سے چور بابر الیون کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں پھر روشن ہونے لگیں۔

بھارت میں جاری ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ سٹیج اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں موجود تقریباً تمام ٹیمیں آدھے سے زیادہ میچز کھیل چکی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ بھی ایک میچ جیتنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بقیہ میچز میں اب بھی جان مارنا پڑے گی۔

نیوزی لینڈ کو اگر اپنے بقیہ 3 میچز میں شکست یا واش آوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیویز ٹاپ 4 سے باہر نکل جائے گی۔ نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 9 نومبر کو بھارتی شہر بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ ‘ایکو ویدر’ کے مطابق 9 نومبر کو بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ والے دن 38 فیصد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایکو ویدر کے مطابق 9 نومبر کو ڈیڑھ گھنٹہ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام تک بارش کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کو کوالیفائی کرنے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کے بعد کسی معجزے کا انتظار کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان کو سنہری موقع مل جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے