اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب خان ورلڈکپ سے باہر ہوگئے؟

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے ان کی انجری سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے ان فٹ ہوکر میدان سے باہرچلے گئے تھے اور گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف بھی میچ نہیں کھیلا۔

ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق کرکٹ حلقوں میں افواہیں زیرگردش ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شاداب کو اب تک اپنی انجری کے حوالے سے مسئلہ ہے، کیا وہ اگلے میچز کھیلیں گے یا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں اور اگر ایسا ہوا ہے تو کیا ان کا متبادل لے رہے ہیں؟ جس کے لیے ابرار کا نام لیا جا رہا ہے۔

تاہم انتظامیہ نے تاحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگلے میچ میں وقت ہے۔ مینجمنٹ کل اور پرسوں انہیں مانیٹر کرے گی اور ایک سے دو روز میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شاداب خان ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں۔

میگا ایونٹ میں انہوں نے 5 میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے چار میچز میں بولنگ کی اور 180 رنز دے کر صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر پائے جبکہ پانچ اننگز میں 117 رنز سکور کیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے