اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم بڑے پلیئر ہیں لیکن ۔۔۔۔ بوم بوم آفریدی نے بڑا دعویٰ کر دیا

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کی بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے عالمی نمبرایک بیٹر سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی۔

ورلڈکپ میں پاکستان کی لگاتار شکستوں کے ساتھ قومی کپتان بابراعظم اپنی ذاتی بیٹنگ پرفارمنس کے باعث سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں،ایک اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا صرف اپنا سکور کرنا اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ بابر کے سکور سے پاکستان میچ جیتتا ہے یا نہیں،وہ جب بھی میدان میں جائیں تو شائقین کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ ٹیم کو جتوا کر میدان سے باہر آئے گا۔

آفریدی نے مزید کہا کہ جیسے ویرات کوہلی، کے ایل راہول وغیرہ اپنے رنز کرتے اور ساتھ اپنی ٹیم کو میچ بھی جتواتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بابراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ جب بھی میدان میں کھیلنے کے لیے جاتے ہیں تو یہ یقین توہوتا ہے کہ وہ 50، 60 رنز کر لیں گے لیکن ہمیں یہ فیلنگ نہیں آتی کہ وہ میچ جتوا کر باہر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو میدان میں جائیں تو ان کے ساتھ ہمارا یہ یقین جڑا ہو کہ یہ ٹیم کو جتوا کر ہی میدان سے باہر نکلیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کے بڑے فینز ہیں، ہم بھی اس کے پرستار ہیں لیکن کبھی کبھار کسی کو سمجھانا بہت مشکل ہو جاتا ہے، ہم کہتے ہیں کہ بابر بڑے پلیئر ہے لیکن اس جگہ پہنچنا آسان مگر اس پر برقرار رہنا مشکل ہوتا ہے اس کے لیے مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے