(لاہور نیوز) الیکشن کی آمد آمد کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے بھی آئندہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ لی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع ملنے چاہئیں، نگران حکومت انتخابات کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کے اعلان کا انتظار کر رہی ہے جبکہ دیگر ایسے تمام کام کر رہی ہے جس کا اسکے پاس اختیار نہیں۔
غزہ معاملے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ماتم کے وقت ہماری حکومت نے موسیقی کی محفلیں سجا لیں، ایک ٹیلی فون پر ہمارا اسلام آباد غزہ مارچ رکوانے کی کوشش کی گئی، صدر اور وزیر اعظم نے صرف ایک ٹویٹ کر کے اپنی ذمہ داری ادا کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے امت مسلمہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ، 12 نومبر کو سیالکوٹ اور 19 نومبر کو لاہور میں عظیم غزہ مارچ ہو گا۔