اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میچ جیت کر خوش ہیں، اب بھی کوشش ہے سیمی فائنل میں پہنچیں: شاہین آفریدی

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ آج گیم اچھا ہوا، سب خوش ہیں کہ میچ جیتے ہیں، ہماری اب بھی یہی کوشش ہے کہ ٹاپ فور میں ختم کریں۔

بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ آج ہماری کوشش یہی تھی کہ میچ جلدی فنش کرکے رن ریٹ بہتر کریں، پلیئرزکی کوشش یہی ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنائیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ آئی پی ایل کے میچز دیکھے تھے جس سے اندازہ تھا کہ شروع میں سوئنگ نہیں ہونا، صرف میرے ساتھ نہیں دیگر لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کو بھی یہی مسئلہ ہوا، یہاں لینتھ پر بولنگ کرنا اہم ہے،کوشش ہوتی ہے کہ یہاں مختلف ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب جیت ہوتی ہے تو سب کچھ اچھا نظر آتا ہے، ہم پچھلے میچز بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، کہیں کہیں غلطیاں کیں جو مہنگی پڑیں، کچھ کیچز ڈراپ نہیں ہوتے، فیلڈنگ بہتر ہوتی تو نتائج بہتر ہوسکتے تھے،ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں ہیں اور اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاہین نے بتایا کہ شاہد آفریدی ہمیشہ ٹپس دیتے ہیں، وہ میرے ہیرو ہیں، ہمیشہ اچھی رہنمائی ملتی ہے، میری کوشش ہے کہ ان کی طرح ہی دلیری سے کرکٹ کھیلوں۔

بنگلادیش کے خلاف دیگر بولرز کی بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم نے کافی اچھی بولنگ کی،حارث رؤف کا وائٹ بال ٹیم میں کافی اہم کردار ہے، حارث محنت کررہا ہے، وکٹیں بھی ملی ہیں، کوشش ہوگی کہ وہ اور بہتر کرے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے