(لاہور نیوز) لاہور سمیت چار اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا روز تھا۔ پہلے روز 10 لاکھ 61 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ راولپنڈی میں ایک لاکھ 84 ہزار بچے پولیو ویکسین سے مستفید ہوئے۔ شیخوپورہ میں 2 لاکھ 45 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ راجن پور میں ایک لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دئیے گئے۔
لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 5 نومبر تک جاری رہے گی۔ شیخوپورہ اور راجن پور میں مہم 3 نومبر تک چلائی جائے گی۔ چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 32 ہزار پولیو ورکرز مصروف عمل ہیں۔ لاہور میں 14 ہزار پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں۔ پانچ سال تک کے 42 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
لاہور میں 20 لاکھ 85 ہزار، راولپنڈی میں 10 لاکھ اور راجن پور میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔