31 Oct 2023
(لاہور نیوز) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے والے ملازمین کا استحصال جاری ہے۔
ماس ٹرانزٹ کے سٹیشنز پر تعینات سکیورٹی سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اڑھائی ہزار ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ تنخواہ کا تقاضا کرنے پر ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
ملازمین کا احتجاج بھی کسی کام نہ آیا ۔ اب پھر سکیورٹی عملے نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ 15 نومبر سے پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔