(لاہور نیوز) خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام ہوا۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر کنزہ عزیز اعوان، پروریکڑ یو سی پی ہادیہ اعوان، کنٹری پراجیکٹ منیجر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن رانا محمد واجد، سپلائی چین ڈائریکٹر فوجی فریش اینڈ فریز لمیٹڈ محمد احمد کی خصوصی شرکت ہوئی۔
ڈاکیومنٹری کے ذریعے "دنیا پر پانی اور خوراک کی پائیداری "کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یوسی پی طلبہ نے پوسٹر پینٹنگ اور ماڈل مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کنٹری پراجیکٹ منیجر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن رانا محمد واجد نے طلبہ کے بنے ماڈلز کو خوب سراہا اور پانی کی اہمیت کو واضح کیا۔
یوسی پی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کنزہ عزیز اعوان نے پانی اور خوراک کی اہمیت و افادیت اور انہیں محفوظ بنانے کی اہمیت پر خیالات کا اظہار کیا۔
یوسی پی طلبہ نے بھی پانی کی بچت اور اس سال کے تھیمWater is life, water is food, leave no one behindپر مفید معلومات دیں۔
خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اساتذہ کرام نے پریزنٹیشنز کے ذریعے طلبہ کو پانی اور خوراک کی اہمیت سے روشناس کروایا۔