اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر کی چیٹ لیک کرنے پر شاہد آفریدی کی بھی ذکاء اشرف پر تنقید

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ معذرت خواہ ہوں لیکن ٹی وی پر بیٹھ کر سکرین شارٹس نہیں دکھانے چاہیے تھے، ہم اپنے ملک کی تصویر کو خود خراب کر رہے ہیں، آپ ٹی وی پر کیسے اپنے کپتان کی چیٹ دکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینل کے رپورٹر یہ ٹی وی پر کیوں لائے، کیا چیئرمین نے انہیں ٹی وی پر ایسی چیزیں لانے کو کہا؟ اگر چیئرمین کسی طرح اس میں ملوث ہیں تو میں کہوں گا کہ یہ ان کی طرف سے انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے ٹیکسٹ میسجز اور کالز کے ذریعے  رابطہ کیا لیکن انہیں جواب نہیں دیا گیا۔

بعدازاں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ذکاء اشرف نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور بابراعظم کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس سے تنازع کھڑا ہوا۔

شاہد آفریدی سے قبل سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر بیان دینے اور بابراعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے