اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈپریشن مذہب سے دوری نہیں، مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر زارا نور کی پوسٹ

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سمجھ جانا چاہیے کہ ڈپریشن دین سے دوری نہیں ہے اور مولانا طارق جمیل کے بیٹے اس کی ایک مثال ہیں۔

 29 اکتوبر اتوار کی شب صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے گولی مار کر خودکشی کرلی تھی جس کی تصدیق بعدازاں مرحوم کے بڑے بھائی نے بھی کی۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر شوبز کی معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور طارق جمیل سمیت اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کی غلط فہمی دور کی جو ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ نے سٹوری پر لکھا کہ وہ تمام لوگ جو کہتے ہیں کہ ڈپریشن دین سے دوری کی وجہ سے ہوتا ہے، مہربانی کرکے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مثال لیں جو ڈپریشن میں مبتلا تھے حالانکہ ان کے والد مذہبی سکالر ہیں اور ان کے گھر میں بھی مذہبی سرگرمیاں ہوتی ہوں گی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/زارا نور عباس

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی دوسری بیماری کی طرح ایک حقیقی بیماری ہے، اس سے انسان بری طرح متاثر ہوتا ہے، براہ کرم اگر اس بیماری میں کوئی مبتلا ہے تو کسی دوسرے انسان کی مدد ضرور لیں۔

زارا نور عباس نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور آخرت میں سکون عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے