اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افسوس کی بات ہے، زیادہ تر اداکار فلسطین کے حق میں بات نہیں کر رہے: گوہررشید

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ زیادہ تر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، اگر ہم عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے تو کم ازکم ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔

گوہر رشید حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اسرائیل حماس تنازع کے علاوہ دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی ۔

پروگرام کے شروع میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں ایک اداکارنہیں بن سکتا ،اس کی ایک اہم وجہ سوسائٹی میں موجود اداکاروں کی خوبصورتی کا معیار تھا جس کیلئے کہا جاتا ہے ایک اداکار کیلئے گورا رنگ، لہراتے بال اور بلی جیسی آنکھیں ہونا ضروری ہیں۔

گوہر رشید نے اپنے چہرے کے داغ دھبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے چہرے کے بارے میں شوبز کے لوگوں نے کئی تبصرے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر شوبر انڈسٹری میں سے کسی نے مجھے سپورٹ نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو ثابت کیا، فیس بُک پر مجھے ایک میسج آیا تھا جس کی وجہ سے میں اپنے چہرے کے حوالے سے آج بھی پُراعتماد ہوں، اس میسج میں لڑکے نے کہا میرے چہرے پر بھی آپ کی طرح ہی دھبے تھے، آپ کو دیکھ کر میرے اندر اعتماد آیا کہ میں بھی کچھ کرسکتا ہوں۔ اس لڑکے کے پیغام سے میری زندگی میں اہم تبدیلی پیدا ہوئی۔

شوبز انڈسٹری سے ہٹ کر سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے گوہر رشید نے کہا کہ معاشرے میں زیادتیاں ہوتے ہوئے دیکھیں تو مجھے احساس ہوا کہ اگر ہم عملی طور پر کچھ نہیں کرسکتے تو کم ازکم ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے فلسطین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق شوبز اداکاروں نے آواز اٹھائی ہے لیکن افسوس کی بات ہے زیادہ تر لوگ اس پر بات نہیں کررہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص کو اس مسئلے پر آواز اٹھانی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے