اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کی سری لنکا سے جیت پر بھی عرفان پٹھان کا ڈانس، ویڈیو وائرل

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) انڈیا میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف افغان ٹیم کی جیت پر ایک مرتبہ پھر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو روشن رکھا تو سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے سٹوڈیو میں جشن منانا شروع کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

قبل ازیں عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی کھلاڑی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے تھے جبکہ انہوں نے سٹیڈیم کے اندر افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر بھنگڑے بھی ڈالے تھے، جس پر انہیں پاکستانی فینز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عرفان پٹھان ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو افغان کرکٹر مجیب الرحمان نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے