اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جے ڈی سی نے سیالکوٹ میں فری ڈائیلسز سنٹر کا آغاز کر دیا

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(لاہور نیوز) معروف این جی او جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(جے ڈی سی) نے مستحق اور نادار مریضوں کیلئے سیالکوٹ میں فری ڈائیلسز سنٹر کا آغاز کر دیا۔

30 اکتوبر کو ڈائیلسز سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ ڈایئلسز سنٹر کو معروف بزنس مین مسٹر تنویر کی والدہ ماجدہ کلثوم اختر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ مسٹر تنویر اس منصوبے کے واحد فنانشل ڈونر ہیں اور ان کی امداد سے ہی اس منصوبے کو سیالکوٹ میں شروع کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ان مستحق مریضوں کے لیے لائف لائن ثابت ہوگا جو اپنے علاج کے اخراجات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں۔ اس مرکز سے ایسے مریضوں کو بالکل مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈائیلسز سنٹر صحت کے  بین الاقوامی سٹینڈرڈز پر سختی سے کاربند ہے ، ایک مریض کیلئے ایک آلے کی پالیسی کو اختیار کرتے ہوئے مریض کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ  مرکز میں صحت و صفائی کے اصولوں کو انتہائی اعلیٰ معیار پر اختیار کیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ استعمال شدہ آلات کو فوری اور تحفظ کے تسلیم شدہ اصولوں کے مطابق تلف کر دیا جاتا ہے۔ ادارے میں اختیار کردہ یہ اصول مریضوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضمانت ہیں۔

 

جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس نے ملک بھر میں 50 فری ڈائیلسز سنٹرز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا اور ان کے غیر متزلزل ارادے اور کوششوں کے نتیجے میں ایسے مراکز ملک بھر میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہمارے ملک میں گردوں کے 17 ملین (ایک کروڑ 70لاکھ ) مریض ہیں جو اپنا علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ عام طور پر ایک مریض کے ڈائیلسز پر سالانہ 3 ہزار ڈالرز اخراجات آتے ہیں جو زیادہ تر مریضوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ایسے مریضوں کی زندگی کیلئے یہ مراکز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

صورتحال کی نزاکت اور ملک بھر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد مدنظر رکھتے ہوئے جے ڈی سی نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں فری ڈائیلسز سنٹرز قائم کیے ہیں۔ یہ مراکز ان مریضوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو رہے ہیں جو پہلے انتہائی زیادہ اخراجات کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھے۔

جے ڈی سی ویلفیئر آرگنائزیشن ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو کسی تعصب کے بغیر تمام انسانیت کی خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ادارے کا بنیادی مقصد مصیبت زدہ انسانوں کی خدمت اور ایک نارمل زندگی گزارنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

 

جے ڈی سی جس طرح اپنے نیٹ ورک کو توسیع دینے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے، ویسے ہی ضرورت مندوں کو صحت کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے پر بھی کاربند ہے۔ یہ تمام ڈائیلسز سنٹرز مصیبت زدہ انسانوں کی تکالیف کم کرنے کی طرف ایک قدم ہے جو پاکستان بھر میں گردوں کے مریضوں کیلئے ایک امید بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے