اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز شخصیات کا مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات نے مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

اداکارہ شائستہ لودھی نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’بچے کو کھونا کسی بھی والدین کے لیے مشکل وقت ہوتا ہے، اس نقصان کا درد اور دکھ ناقابل تصور ہے اور اس مشکل وقت میں ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجہ نصیب فرمائے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور آخرت میں سکون عطا فرمائے۔

یاد  رہے کہ ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل 29 اکتوبر کی شب گولی لگنے سے انتقال کر گئے تھے  جس کی تصدیق مولانا طارق جمیل اور بعدازاں ان کے دوسرے بیٹے مولانا یوسف نے کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے