اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آج آخری روز

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت کا آج آخری روز ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی تیاری مکمل کر لی۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی، سکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افراد کی نشاندہی کرلی جبکہ وطن واپس جانے والوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

غیرقانونی تارکین وطن کو پنجاب میں 36 مقامات پررکھا جائے گا، ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ  پناہ گاہ میں تارکین وطن کا عارضی کیمپ  قائم کیا گیا ہے۔

 ٹھوکر نیاز بیگ  کیمپ  پر بورڈ آویزاں کر کے دیگر انتظامات کے ساتھ نادرا وین بھی پہنچا دی گئی، عارضی کیمپ میں پاسپورٹ اور دیگر عملہ تعینات کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق عارضی کیمپ میں یکم نومبر کو25تارکین وطن کو رکھا جائے گا، ان غیر ملکی باشندوں کواسی روز متعلقہ ملک کی جانب روانہ کیا جائے گا،ضرورت پڑنے پر شہر میں باقی ماندہ پناہ گاہوں کو عارضی کیمپ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے