اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ : شاہین آج بنگال ٹائیگرزسے پنجہ آزمائی کریں گے

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف بقاء کی جنگ لڑے گی، ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے قومی ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 31 ویں میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی، گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری ہے، پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اہم میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حسن علی اور فخر زمان نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، قومی ٹیم میں بنگلا دیش کیخلاف میچ میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کا پلڑا بھاری

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہین اب تک 6 میچز کھیل چکے ہیں جن میں سےصرف  2 میں جیت ان کا مقدر بنی جبکہ بنگال ٹائیگرز بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکے ہیں، گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 38 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئیں جن میں سے قومی ٹیم نے 33 اور بنگالی ٹیم نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی، ورلڈ کپ میں 2 بار دونوں ٹیموں میں جوڑ پڑا، ایک میں پاکستان فاتح رہا اور ایک میچ میں بنگلا دیش نے فتح سمیٹی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے