اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بےروزگاری ،مہنگائی نے ذہنی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کردیا

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(ویب ڈیسک ) ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری کے باعث ذہنی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے جب کہ ہرسال 40 فیصد سے55 فیصد تک اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق ذہنی بیماری میں ڈپریشن، اداسی، مایوسی، پریشانی، شدید غصہ، چڑ چڑا پن، طبیعت میں تیزی، نیند اڑ جانا، الٹے سیدھے خیالات آنا شامل ہے، اس سارے عمل میں مریض ذہنی طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔ریکارڈ کے مطابق لاہور میں اس کی شرح ایک فیصد سے زائد ہے جبکہ ڈپریشن کی بیماری اور دیگر کی شرح 10 سے15 فیصد ہے۔

دوسری جانب ذہنی تناؤ، دباؤ اور نفسیاتی الجھنوں کے باعث پنجاب کے واحد ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار  سے 1200 کے قریب مریض آتے ہیں جن میں سے 40 سے 50 کو روزانہ اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے جبکہ اتنی کثیر تعداد میں مریضوں کے آنے  سے اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے ڈاکٹر سے لے کر پیرا میڈیکل اسٹاف اور بستروں  کی کمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے