اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر کارروائی، درجنوں غیرقانونی تعمیرات مسمار

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ رافعہ حیدر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ لاہور میں درجنوں غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اِن ایکشن نظر آئے۔ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں ابدالی چوک میں واقع غیرقانونی پلازہ کی دُکانیں توڑ دی گئیں۔ اقبال فرید کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر واقع کفایت مارٹ پر پلرز کی تعمیر بند کرا دی گئی ہے۔ بہاولپور روڈ پر واقع غیرقانونی کمرشل تعمیر کو بھی زمین بوس کر دیا گیا۔ چوک چوبرجی میں واقع ہجویری سینٹر پر جاری تعمیر کو سِیل کر دیا گیا۔ موہنی روڈ ، بلال گنج  اور لکشمی چوک کے گردو نواح میں بھی غیرقانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا گیا۔ آپریشن میں ایم او پلاننگ محمد سلیم ، زیڈ او آر سہل گوندل ، زیڈ او پی طاہر گجر سمیت دیگر ملازمین نے حصہ لیا۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نیو مسلم ٹاؤن میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 3 درجن سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ آپریشن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون وَن عائشہ مطاہر کی زیر نگرانی کیا گیا۔ سربمہر کی گئی املاک میں نجی دفاتر، نجی سکول، بیکری ، کلینک اور سٹور وغیرہ شامل ہیں۔ املاک کے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

ایل ڈی اے کی طرف سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سوشل سکیورٹی سروسز کا دفتر بھی کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے