30 Oct 2023
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل صاحب کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے، بلاشبہ اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے،اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خانیوال کے علاقے تلمبہ میں معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔