اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں 5 افراد قتل کیس: تین ملزمان کو 5،5 بار سزائے موت سنا دی گئی

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ، لاہور کی سیشن عدالت نے مقدمہ میں ملوث دس ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس پر فیصلہ سنایا، 6 ملزمان ہیرا ، ذوالفقار علی عرف سوہنی ، عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی ، جہانگیر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

ملزمان فرمان علی ، رحمت علی ، وقاص علی اور قدیر علی عرف چن ضمانت پر عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا، ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان ہیرا ، ذوالفقار ، جہانگیر کو پانچ پانچ بار موت کی سزا سنا دی جبکہ ملزمان عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی ، قدیر ، رحمت علی اور فرمان علی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف چھے سال قبل 2018 میں تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے