(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ایک برےتعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہ انسان الگ ہو جائے۔
حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کے ہونے والے شریک حیات سے اچھے تعلق قائم رہیں گے یا نہیں، لیکن صرف یہ سوچ کر ایک بُرے تعلق میں بندھے رہنا کہ میرے ماں باپ یا بچوں کا کیا ہوگا اور اس دوران اپنے بارے میں نہیں سوچنا، یہ سوچ غلط ہے، اس حوالے سے انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا پڑتا ہے۔
شوبز انڈسٹری میں شادی شدہ جوڑوں کی علیحدگی کے بڑھتے رجحان کے حوالے سے سنیتا نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک وقت میں بالخصوص شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔
پروگرام میں شامل سامعین نے سوال کیا کہ ایک سپر ماڈل بننے کیلئے انسان کو کن خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سپر ماڈل بننے کے لیے دراز قد ہونا لازمی ہے، ریمپ پر ٹھیک طرح سے واک کرنے کے علاوہ رویہ نرم اور انسان کو تمیز دار بھی ہونا چاہیے۔