اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسرائیل فلسطین کشیدگی،سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی توپوں کا رخ عائزہ خان کی جانب کردیا

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار رکھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں لیکن اب تک معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل کی سفاکیت پر کوئی ردعمل دیا ہے۔

عائزہ خان مسلسل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر متحرک ہیں جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کررہی ہیں لیکن ادکارہ نے فلسطین کی حمایت پر ایک پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قد مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں۔

عائزہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ آپ فلسطین کے بارے میں پوسٹ کیوں نہیں کررہی ہیں؟ ہمیں ابھی آپ کے فوٹو شوٹس کی پرواہ نہیں ہے، کچھ تو شرم کرو۔

لائبہ نامی صارف نے کہا کہ “کیا آپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، کیا آپ ان کے لیے یہ پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتی ہیں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے