اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی عثمان انور کا پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

انسپکٹر جنرل  پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، آئی جی پنجاب، کمانڈنٹ پی سی (پنجاب کانسٹیبلری)، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے پی سی ہیڈ کوارٹرز پریڈ گراؤنڈ میں اینٹی رائٹ فورس فارمیشنز مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

آئی جی پنجاب نے جوانوں کو جدید لا اینڈ آرڈر کنٹرول ٹریننگ  دلجمعی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ،  انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ کورس پُرتشدد مشتعل مظاہرین کو کنٹرول ، ہجوم کو منتشر کرنے سمیت  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کا وزٹ بھی کیا،پرنسپل پی ٹی ایس تنویر احمد طاہر نے تربیتی کورسز، جدید سہولیات اور ٹریننگ کے مختلف شعبوں بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ،ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت خواتین اور مرد  اہلکاروں سے ملاقات کی  اور ٹریننگ و مسائل بارے آگاہی  حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  جدید پولیسنگ کے لئے کانسٹیبلری کی بہترین پیشہ وارانہ تربیت اولین ترجیح ہے ۔

آئی جی پنجاب نے پی ٹی ایس فاروق آباد کی ویلفیئر کینٹین کا افتتاح بھی کیا،انہوں نے کہا کہ ویلفیئر کینٹین پر زیر تربیت اہلکاروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے