اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افغان مہاجرین کیلئے آواز اٹھانے پرعلی ظفر نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد  مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اورانہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔

نوبیل انعام یافتہ ایکٹیوسٹ نے مزید لکھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے۔

اس موقع پر علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی اور غزہ آگ میں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے