اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 10 دہشتگرد گرفتار

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں لاہور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئیں ، لاہور سے کالعدم  ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم افغانی سمیت 5 دہشت گرفتار کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر اور ہینڈ گرنیڈ ، موبائل فون ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت آغا ، نعمان، عطاءالرحمان، اسامہ، صدیق، شاہنواز،سفیان ، صفدر، عبدالحق اور قاسم افغانی کے نام سے ہوئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 359 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 29ہزار 991 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے