اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

موٹاپے کی وجہ بننے والے اہم جز کیا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے موٹاپے کی وجہ بننے والے اہم جز سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تازہ ترین جائزے میں محققین نے فرکٹوز اور وزن بڑھنے کے دیگر نظریات کے درمیان تعلق کی شناخت کی ہے،یہ ایسے متعدد نظریات ہیں جن کے تحت وزن میں اضافے کا سبب چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین یا شوگر کو سمجھا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فرکٹوز پیٹ پر چربی جمع ہونے کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

محققین نے دیکھا کہ فرکٹوز جسم میں توانائی کے مرکزی ذریعے ایڈنوسائن ٹرائفوسفیٹ  کی مقدار کم کر دیتا ہے جس سے جسم کو مزید کھانے کی طلب ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر رچرڈ جونسن کا کہنا ہے کہ یہ تمام نظریات پزل کے ٹکڑے ہیں جن کو آخری ٹکڑے فرکٹوز نے مکمل کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرکٹوز وہ عنصر ہے جو ہمارے نظام کو سست کرنے کے ساتھ  بھوک پر قابو کو کم کرتا ہے لیکن چکنائی والی غذائیں حراروں کا وہ بڑا ذریعہ ہوتی ہیں جو وزن میں اضافہ کرتی ہیں۔

فرکٹوز ایک قدرتی چینی ہے جو عموماً سیب اور کیلے جیسے پھلوں میں کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔ پھلوں کے کھائے جانے کا اس مسئلے سے تعلق نہیں لیکن فرکٹوز متعدد غذاؤں کو میٹھا بنانے کے لیے بطور اضافی چینی استعمال کی جاتی ہے۔

یہ جزو گھر میں استعمال ہونے والی چینی کے علاوہ کارن سیرپ ،چاکلیٹ، مشروبات، فاسٹ فوڈ، چٹنی اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں بتایا گیا تھا کہ فرکٹوز کی کھپت ہاضمے کے نظام میں موجود خلیوں میں تبدیلی رونما کر سکتی ہے جس کے سبب لوگ جو بھی کھاتے ہیں اس سے زیادہ حرارے جذب کر لیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے